وزیرتعلیم شفقت محمود کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اعلان


وزیرتعلیم شفقت محمود نے 11 اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلیں گے یا بند رہیں گے ، فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی نے 6 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 11اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا پھر مزید بند رہیں گے اس کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس چھ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزراء تعلیم اور وزراء صحت شرکت کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔تعلیم اور صحت سے متعلق ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔



دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صوبہ سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے صوبے میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی تاہم نجی اسکول مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے ، جس کے بعد صبح کی شفٹ میں اسکول ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ دوسری شفٹ والے اسکول پونے 12بجے سے پونے 3 بجے تک کھلیں گے اس کے علاوہ جمعہ کے روز تمام اسکول صبح ساڑھے 7 بجے سے سارھے 10بجے تک کھولئے جائیں گے۔ یاد رہے این سی اوسی کے فیصلے کے باعث پنجاب میں لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

LihatTutupKomentar