9فروری سے تمام اکاؤنٹس بند،ٹک ٹاک نے ٹک ٹاکرز پر بجلیاں گرادیں


اٹلی (نیوز ڈیسک) اٹلی کے علاقے پلرمو میں ایک دس سالہ لڑکی سوشل میڈیا چیلنج کے نتیجے میں جان گنوا بیٹھی جس کے بعد اٹلی نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ ا ن کے ملک میں کم عمر بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے پر پابندی عائد کی جائے۔لہٰذا ٹک ٹا ک نے اٹلی کی حکومت کی بات مانتے ہوئے ڈیٹا پروٹیکشن ریگولر اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئ کم عمر بچوں 
 مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔گزشتہ ماہ اٹلی کی حکومت نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچوں کے حوالے سے ایک تحقیق کی تھی۔
اس کے نتیجے میں انہیں پتا چلا کہ دس سالہ بچی ٹک ٹاک ایپ پر چلنے والے چیلنج کہ کون اپنا سانس زیادہ دیر تک روک سکتاہے کو آزمانے کے چکر میں موت کے منہ میں چلی گئی۔لہٰذا اٹلی حکومت نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے خلاف کیس دائر کیا کہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ایپ پر بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے۔اس کے ساتھ ہی اٹلی کی حکومت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔جبکہ ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق جس بچے کی عمر 13سال ثابت نہیں ہو رہی تھی ان کے موبائل میں ٹک ٹاک کا استعمال ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا تھا۔لہٰذا اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے اٹلی کی حکومت کے ساتھ قوانین میں ترمیم اور اصولوں میں سختی برتنے کا معاہدہ کیا ہے ا ور اس معاہدے کے مطابق رواں ماہ 9تاریخ سے ٹک ٹاک اٹلی بھر میں کم عمر بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کر دے گی۔کے اکاؤنٹ بنانے پر روک تھام کے لیے
LihatTutupKomentar